عمران کیخلاف ہتک عزت دعویٰ، جج کی رخصت کے باعث سماعت 9 نومبر تک ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت نہ ہوسکی۔ فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت کو بغیر کارروائی ملتوی کر دیا گیا۔ عدالت نے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔ عمران خان کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر رکھا ہے۔ دعوی میں موقف تھا کہ عمران خان کو پانامہ لیکس کے معاملے پر رشوت آفر نہیں کی۔ عمران خان نے جھوٹا اور بے بنیاد الزام عائد کیا۔