• news

ما ضی کی تر قی کا غذات میں ، عوام تر ستے رہے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ  عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔ لاہورکی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ہماری حکومت نے لاہورکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کیے ہیں۔ لاہور شہر میں انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔ شاہکام چوک، گلاب دیوی ہسپتال انڈرپاس اور شیرانوالاگیٹ اوورہیڈ کے منصوبوں کی تکمیل سے لاہور کے شہریوں کو آمدورفت کی بے پناہ سہولتیں میسر آئیں گی۔ لاہور شہر کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنائے گئے ہیں۔ ذاتی نمودونمائش کے منصوبوں کی جگہ عوامی ترجیحات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ 560ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی پروگرام سے ہر ضلع میں خوشحالی آئے گی۔ منتخب نمائندوں سے مشاورت کی گئی۔ ترقیاتی بجٹ میں ایک سال میں 66فیصدکا غیر معمولی اضافہ بلاشبہ ہماری ترقیاتی ترجیحات کا آئینہ دار ہے۔ ماضی میں کاغذات میں ترقی ہوتی رہی اور عوام ترقی کیلئے ترستے رہے۔سابق حکمران غلط پالیسیوں اور نمائشی منصوبوں سے صوبے کا دیوالیہ کر چکے تھے۔  ہمیں 2018ء میں تباہ حال معیشت ملی۔ صوبے میں معاشی استحکام کیلئے مشکل فیصلے کیے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ الحمدللہ آج پنجاب معاشی طورپر مضبوط اورآگے بڑھ رہا ہے۔ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام  کرے گی۔ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔ اشیاء  ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے۔ مہنگائی اہم ایشوہے، پرائس کنٹرول کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔ چینی کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ بھرپور کاوشیں کرے۔ کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہئے۔  آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام انتظامی اقدامات کریں گے۔ اچھی کارکردگی والے اضلاع کی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور خراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔ علاوہ ازیں  عثمان بزدار نے  خاران میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن