افغانستان کے قریب فو جی اڈے کیلئے امر یکہ نے بھارت سے مدد مانگ لی : روسی وزیر خارجہ
اسلام آباد+ماسکو (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) روس نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے قریب فوجی اڈے بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت کو اس کی سرزمین استعمال کرنے پر راضی کر رہا ہے۔ امریکہ نے کچھ بھارتی علاقے پینٹاگون کو دینے کا کہا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان ایسی تجاویز مسترد کر چکے ہیں۔ افغان پڑوسی ممالک میں عدم استحکام روکنا ہوگا۔ دہشت گروں اور منشیات کا افغان پڑوس میں جانا روکنا ہوگا۔ افغان پڑوسی اپنے ملکوں میں نیٹو کی موجودگی روکیں۔ وسطی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں کے مخالف ہیں۔ امریکی حکام فوجی اڈوں پر بات کرتے رہیں گے۔