• news

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر انگلش امپائرپر پابندی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بائیو سیکیور ببل کے سخت قوانین کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف کو 6 روز کی آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بائیو سکیور ببل کے قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف کو ببل کی خلاف ورزی پر چھ روز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مائیکل گف یو اے ای میں سخت ہوٹل ببل کی خلاف ورزی کر کے لوگوں سے ملے جبکہ آئی سی سی آفیشلز معاملے کی تفصیلی تفتیش کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکل گف اجازت کے بغیر ببل کے باہر لوگوں سے ملنے گئے جبکہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں امپائرز اور کھلاڑیوں کیلئے یکساں کرونا پروٹوکولز بنائے گئے ہیں۔آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ بائیوسکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی نے مائیکل گف کو چھ روز کی آئسولیشن کا کہا ہے۔مائیکل گف کو بھارت نیوزی لینڈ میچ سپروائز کرنا تھا ان کی جگہ مرائس ایراسمس کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
 آئسو لیشن کے دوران مائیکل گف کا روزانہ کروناٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن