• news

آسٹریلوی خاتون کرکٹرجارجیا ویئر ہام ایشز‘ورلڈ کپ ‘کامن ویلتھ گیمز سے باہر 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی خاتون لیگ سپنرجارجیا ویئر ہام گھٹنے ک انجری کی وجہ سے ایشز سیریز ‘ ون ڈے ورلڈ کپ اور کامن ویلتھ گیمز سے باہر ہوگئیں ۔ وہ بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہو ئی تھیں ۔ ان کی گزشتہ ہفتے سرجری ہوئی تھی تاہم وہ صحت یاب نہیں ہوسکی تھیں ۔وہ آئندہ سال کے شروع تک علاج کرائیں گی ۔ ان کو دو مراحل میں علاج کی ضرورت ہے جس کے باعث کرکٹ سے دور رہیں گی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن