• news

6 یونیورسٹیوں کے طلباء نے لاہور کینٹ میں پاک فوج کے ساتھ دن گزارا 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) لاہور کی چھ بڑی یونیورسٹیوں کے طلبا اور فیکلٹی ارکان نے لاہور کینٹ میں پاک فوج کے ساتھ ایک مصروف دن گزارا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ تقریب خاص طور پر نوجوان طلباء کو پاک فوج کی معمول کی کارکردگی اور تربیتی سرگرمیوں سے روشناس کرانے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ طلباء نے آرمڈ، انفنٹری اور آرٹلری یونٹس کے دستوں کے ساتھ لاجسٹک سپورٹ ارکان کے ساتھ تبادلہ، گفتگو کی۔ طلبہ نے میدان میں جوانوں کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور آرمی کے دستوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا۔ طلبہ کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔  

ای پیپر-دی نیشن