سینئر صحافی قدرت اﷲ چودھری انتقال کر گئے‘ روزنامہ نوائے وقت میں بھی کام کیا
لاہور (سٹی رپورٹر) صحافت میں شرافت اور قابلیت کی علامت سینئر صحافی قدرت اﷲ چودھری انتقال کر گئے۔ انہوں نے روزنامہ نوائے وقت سمیت کئی اخبارات میں کام کیا اور اہم عہدوں پر فائز رہے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر پونے دو بجے افتخار پارک ہربنس پورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔