• news

حکومت ، پٹرولیم ڈیلر ز میں معا ملات طے، کل ہڑ تال نہیں ہو گی

 اسلام آباد (نامہ نگار) وزارت پٹرولیم اسلام آباد میں حکومت کی طرف سے وزیر پٹرولیم حماد اظہر، سیکرٹری پٹرولیم، ڈی جی آئل اور چیئرمین اوگرا نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تفصیلی مذاکرات کیے۔ 6 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومت پٹرولیم ڈیلرز کے 6 فیصد تک  مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی۔ ڈیلرز مارجن بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے سیکرٹری پٹرولیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔  ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ پانچ نومبر کو اب ہڑتال نہیں ہوگی۔ لیکن اگر حکومت نے 17 نومبر تک اپنے وعدے پر عمل درآمد نہ کروایا تو 20 نومبر سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کردیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن