میچ جیتنے کے بعد محمد رضوان کی نماز ادا کرنے کی ایک اور ویڈیو وائرل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر محمد رضوان کی نمیبیا سے میچ جیتنے کے بعد نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔گزشتہ روز نمیبیا کو شکست دینے اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے بعد قومی کھلاڑی محمد رضوان کی نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔