• news

بھارت کے خلاف جو میچ جیتا  ہمیشہ یاد رہے گا:محمد حفیظ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جو میچ جیتا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ ورلڈ کپ سے پہلے تیاریوں کا موقع نہیں ملا، بڑے ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں نے خود کو تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیلا، نیوزی لینڈ کیخلاف کھلاڑیوں میں بہت جذبہ تھا، اس کارکردگی پر ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔آئندہ میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن