• news

پاک ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز: شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمنز ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی ہے، این سی او سی نے اس معاملے پر پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔کرونا وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی تماشائی لائیو ایکشن کیلئے سٹیڈیم جائیں گے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹکٹ فروخت ہوئے لیکن میچ نہ ہوسکے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمنز ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر ، دوسرا ون ڈے 11 اور آخری مقابلہ 14 نومبرکو کھیلا جائیگا۔مہمان ٹیم تین یوم مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں گزارنے کے بعدآج 4 نومبر کو نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کریگی، پریکٹس سے قبل ٹیم کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، اگلے دو یوم 5 اور 6 نومبر کوکراچی جمخانہ میں پریکٹس کریگی۔ 7 نومبر کو نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن