• news

بابر ، رضوان کی جوڑی آگ  اور پانی کی ہے، بھارتی کرکٹر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی پے درپے فتح کے بعد بھارتی کرکٹرز بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے معترف ہوگئے۔ بھارت کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے ویڈیو پیغام میں پاکستان ٹیم کی تعریف کی، انہوں نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو آگ اور پانی کی جوڑی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی بہترین اور منفرد کارکردگی کی وجہ اوپنرز کا ریڈ ہاٹ فارم میں ہونا ہے۔ رضوان ایک بلٹ ٹرین ہیں وہ کرکٹ میں جارحانہ انداز اپناتے ہیں جبکہ بابراعظم کی بات کی جائے تو ان کی کرکٹ کلاس محمد رضوان سے قدرے بہتر ہے لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ بابر اعظم کے رنز بنانے کا کریڈٹ محمد رضوان کو بھی جاتا ہے، رضوان اٹیک کرتے ہیں وہ بابر اعظم کو سنبھل کر رنز بنانے کا موقع دیتے ہیں۔ ایک میچ میں جب ہم نے رضوان کو دھیما کرکٹ کھیلتے دیکھا تو وہاں بابر اعظم تیز کھیل رہے تھے۔ ورلڈکپ میں وہی ٹیمیں کارنامہ انجام دیتی ہیں جن کے اوپنرز اچھا پرفارم کرتے ہیں اور اس ٹیم کے دونوں اوپنرز کی جوڑی غضب کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن