ڈی جی سپورٹس پنجاب کا کھلاڑیوں کیلئے انعامات کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بین الصوبائی ویٹ لفٹنگ (بوائز) ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 5ہزارروپے، سلور میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 3ہزار روپے اور برانز میڈل جیتنے والے کو 2 ہزار روپے کے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سپورٹس ایونٹس سے نئے کھلاڑیوں کی نرسریاں تیار کررہے ہیں، ٹورنامنٹس میں نیا ٹیلنٹ ہنٹ کررہے ہیں۔