علی بن طارق وزیراعظم کے ایڈیشنل سکیورٹی افسر تعینات‘ عمران محمود کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی سطح پر تقرروتبادلے کر دیئے گئے۔ جوائنٹ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن عمران محمود کو تبدیل کر کے خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں۔ پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر علی بن طارق کی خدمات پنجاب سے وزیراعظم آفس کے سپرد کر دی گئیں۔ علی بن طارق کو وزیراعظم کا ایڈیشنل سکیورٹی افسر تعینات کر دیا گیا۔ پولیس سروس گریڈ 18کے افسر محمد عمران کی خدمات سندھ سے خیبر پی کے حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔ ایڈیشنل آئی جی سلطان اعظم تیموری کی 15 روزہ رخصت منظور کر لی گئی۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔