• news

سپریم کورٹ بار کو مایوس  نہیں کروں گا، احسن بھون: صدر کا چارج سنبھاک لیا

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے چارج سنبھال لیا ہے، احسن بھون نے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وسیم ممتاز نے سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا، سابق صدر لالہ عبداللطیف آفریدی نے چارج نو منتخب صدرکے حوالے کیا،  صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا کہ بار کو کبھی مایوس نہیں کرونگا ، بارز اور کمیونٹی کے امنگوں کے مطابق کام کرونگا یہ جیت میری نہیں بلکہ وکلاء کمیونٹی کی جیت ہے ، گزشتہ روزسپریم کورٹ بار انتخابات میں کامیاب امیدواران کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا تھا جس کے مطابق احسن بھون 1546 ووٹ لے کر صدر اور وسیم ممتاز ملک 1078 ووٹ لے کر سیکریٹری سپریم کورٹ با ر منتخب ہوئے تھے، نوٹیفیکشن کے مطابق نائب صدر بلوچستان محمد قاسم خان 1366 ووٹ نائب صدر خیبر پختون خواہ سلیم اللہ خان 1196 ووٹ نائب صدر پنجاب خاور اکرام بھٹی 1031 ووٹ کے کامیاب ہوا ،تاہم الیکشن کمشنر نے نائب صدر سندھ کے نتائج کو روکتے ہوئے لاہور پولنگ اسٹینشن پر دوبارہ گنتی کا حکم بھی دیا تھا، نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری ریاست علی گوندل 1241 ووٹ فنانس سیکریٹری شہناز اختر 1441 منتخب ہوئے ہیں نوٹیفیکشن کے مطابق بلوچستان سے عبدالمالک بلوچ 1379 اور سید محمد طاہر 1235 ووٹ خیبر پختون خواہ سے عابد علی 1436 اور فدا بہادر نے 1335 ووٹ لئے ملتان سے محمد عمیر محسن نے 1215پنجاب سے محمد اختر رانا نے 1059 ووٹ لئے جبکہ پنجاب کے دوسرے ممبر کا نوٹیفیشکن دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا ،سندھ سے جان علی جونیجو نے 1345اور سید ذولفقار حیدر شاہ نے 1261ووٹ لئے ہیں۔  جمعرات کے روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب امیدواروں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن