• news

خواتین کو مضبوط اور بااختیار بنانا حکومت کا عزم: آشفہ ریاض

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ خواتین کو مضبوط اور بااختیار بنانا حکومت کا عزم ہے حکومت خواتین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ ورکنگ ویمن کی سہولیات کیلئے حکومت نے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹرزکا جال بچھا دیا ہے ۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار پنجاب ڈے کئیر فنڈ سوسائٹی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پربورڈ آف گورنرزنے سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی کو سراہا اور ڈے کئیر سینٹرز کی مانیٹرنگ ایند ایویلویشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا۔اجلاس میں پنجاب ڈے کئیر فنڈ سوسائٹی کے بجٹ برائے مالی سال 2021-2022 کی منظوری دی گئی۔اجلاس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ،فیصل آباد، لاھور، ڈی جی خان،بھکر،میانوالی، لودھراں،خانیوال، گجرات، کبیروالہ،حافظ آباد اور پاکپتن میں 30 نئے ڈے کئیر سینٹرز بنانے کی منظوری بھی دی ۔اجلاس میں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ امبرین رضا،ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ سجیلہ نوید،سلمان شامی سینئر چیف پی اینڈ ڈی،زاہد قاضی ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور عامر رضا ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن