دانت
اسکے بچے نے بولنا شروع کر دیا ہے ۔۔مانو کب بولنا شروع کرے گا ؟ اس کے تین دانت نکل آئے مانو نے ایک بھی نہیں نکالا؟ اس نے crawling شروع کر دی مانو کب کرے گا؟ لائبہ صبح شام انہی سوچوں کے حصار میں رہتی تھی۔آج وہ تقریری مقابلے میں اول آیا تھا۔۔لائبہ نے اسکی ٹرافی ہاتھ میں لی اور دل ہی دل میں مسکرا دی۔ہر بچہ اپنے ٹائم اپنی گھڑی کے مطابق اپنے milestones achieve کر لیتا ہے ۔۔پھر نجانے کیوں ہم بچپن سے ہی اس کو اک خود ساختہ ریس کا حصہ بنا ڈالتے ہیں؟ وہ کئی سال پہلے اس لمحے میں پہنچ گئی جب مانو نے پہلی بار ماں کا لفظ بولا تھا۔۔
اسے یاد ہے ۔۔اس لمحے وہ بالکل بھول گئی تھی کہ اسے یہ لفظ سیکھنے میں کتنے ماہ لگے ۔ وہ باقی بچوں سے پیچھے رہا یا آگے ۔۔اس لمحے وہ بس اس پہلے لفظ سے پیدا کردا روشنی کے ہالے میں محفوظ تھی۔۔وہ روشنی جو ہر اک انسان کا وجود اپنے وقت اپنی گھڑی کے مطابق اپنے لئے پیدا کرتا ہے ۔۔جس میں دوسروں کی زندگی سے کوئی مقابلہ بازی نہیں ہوتی۔۔بالکل بھیگے بادلوں کے پیچھے مسکراتے سنہری سورج کی طرح۔۔۔۔