• news

بسیں بحال کی جائیں

مکرمی ! صوبائی دارالحکومت میں بسوں کی بندش سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ حکومت شہریوں کو سہولت کیلئے ریلوے سٹیشن اور بادامی باغ سے کاہنہ تک بسیں چلائی جائیں۔ نیز سول سیکرٹریٹ سے آر اے بازار تک بھی ٹرانسپورٹ بحال کی جائے تاکہ سرکاری ملازمین سکول کے طلباء و طالبات و عوام کو بہتر اور سستی سہولیات میسر آسکیں۔ موجودہ حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ مہنگائی کے دور میں لوگ مہنگے کرایوں سے بچ سکیں اور سستی سواری سے فائدہ اٹھا سکیں۔(ناظم شوکت، چیئرمین مسائل کمیٹی لاہور)

ای پیپر-دی نیشن