• news

کالعدم ٹی ایل پی نے اپنے اقدامات پر حکومت سے معذرت کر لی 

لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اپنے اقدامات پر حکومت سے معذرت کر لی اور مستقبل میں ایسا عمل نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ کالعدم جماعت اور حکومت کے درمیان معاہدے کی تفصیلات  کے مطابق کالعدم جماعت اور حکومت کے درمیان کیا معاہدہ ہوا؟ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے حکومت کو درخواست دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔جماعت کی مرکزی شوریٰ کے عہدیدار غلام غوث اور حفیظ اللہ نے درخواست دی۔ درخواست میں جماعت کے عہدیداروں نے حکومت سے اپنے غلط اقدام کی معذرت کر لی۔درخواست میں مستقبل میں ایسے اقدام نہ کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔حکومت کو یقین دہانی کروائی گئی کہ ٹی ایل پی ملکی قوانین کے اندر رہ کر کام کرے گی، ریاست کی طرف سے طے کردہ قواعد و ضوابط پر کاربندرہے گی، ٹی ایل پی آئین کے تحت سیاسی جماعت کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گی۔ درخواست میں تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی ہٹانے کی استدعا بھی کی گئی۔وفاق کی جانب سے درخواست حکومت پنجاب کو بھجوا ئی گئی تھی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب ظفر نصر اللہ نے بھی درخواست دئیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن