ہر یلنہ: ہندئووں نے جمعہ کیلئے مخصوص گرائونڈ پر نمازروک کر دیوالی کی تقریب سجالی
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست ہریانہ میں مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔ نماز جمعہ کیلئے مختص گرائونڈ پر ہندو انتہا پسند تنظیم نے دیوالی کی تقریب سجالی۔ مذہبی تقریب میں بی جے پی رہنما کپل مشرا نے شرکت کی۔ ہریانہ حکومت نے 8 مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔