افغانستان میں طالبان کی گاڑی پر حملہ، 2 جاں بحق، 3 زخمی
کابل+اقوام متحدہ(نوائے وقت رپورٹ+اے پی پی) افغانستان کے شہر جلال آباد میں روڈ کنارے نصب بم دھماکے میں طالبان کی گاڑی کی تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔طالبان کے مقامی کمانڈر نے میڈیا کو بتایا حملے میں 4 اہلکار زخمی ہیں تاہم ہسپتال ذرائع اور عینی شاہدین نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری کی قبول نہیں کی ۔ اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ کاری برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ افغانستان میں امدادی آپریشنز میں خواتین کی مکمل شمولیت کی حمایت کرنے والے افغان صوبوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اس ضمن میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران خواتین کی مکمل شمولیت پر اتفاق کرنے والے صوبوں کی تعداد 3 سے بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ کاری برائے انسانی امور نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ادارے نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران نصف معاہدے طے کیے ہیں اور انسانی امدادی اقدامات میں خواتین کی مکمل اور معینی خیز شمولیت کویقینی بنانے پر ضلعی، صوبائی اور ہر سطح پر بات چیت جاری ہے۔
افغانستان