اوکاڑہ یونیورسٹی کیو ایس رینکنگ میں شامل،تمام تر ناموافق حالات کے باوجود بڑی کامیابی حاصل کی : وائس چانسلر
لاہور( سٹی رپورٹر) اوکاڑہ یونیورسٹی پاکستان میں 2016ء کے بعد قائم ہونے والی جامعات میں پہلی یونیورسٹی ہے جس کو دنیا کے معروف رینکنگ ادارے کیو ایس نے ایشیائی جامعات کی درجہ بندی والی لسٹ برائے سال 2022ء میں 650-601 نمبر پر رینک کر دیا ہے۔ یہ اعزاز گزشتہ چند سالوں کے دوران بننے والی یونیورسٹیوں میں کسی کے پاس نہیں ہے۔ اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کہا کہ تمام تر ناموافق حالات کے باوجود کیو ایس رینکنگ کا حصہ بننا ہمارے لیے ایک باعث فخر کامیابی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر ارشد کامران کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔