مسلم لیگ(ن) عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائے گی:بلال فاروق
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر راہنمائوں ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ ، چیئرمین یونین کونسل بینکہ چیمہ چوہدری عنصر محمود سندھو اور مسلم لیگی راہنما حافظ محمد عثمان سندھو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے میں کوئی کسر نہیں رہنے دے گی۔حکمرانوں اور وزراء کو ان کی ناقص پالیسیوں ، منصوبہ بندیوں اور عوام دشمن منصوبوں پر ان کے سیاہ کارناموں کا شیشہ دکھاتی رہے گی ۔(ن) لیگ جمہوریت کی بقاء اور نشوونما کیلئے عوام کی نمائندگی کررہی ہے ۔ حکومت نے جھوٹے وعدے کرکے 3سال کے عرصہ میں محنت کش عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مشکلات میں مبتلا کرکے غریبوںکی زندگیاں اجیرن کردی یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے مزدور کسان موجودہ حکومت سے سخت بیزار ہوکر اب آئندہ کے انتخابات میں مسلم لیگ( ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔