چودھری امان اللہ سوہل کی والدہ کے قل ادا
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وگورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے رہنما چودھری امان اللہ سوہل کی والدہ کی رسم قل ان کے آبائی گائوں جھامکے میں ادا کی گئی جس میں حاضر وسابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،یوسی چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں،کونسلرز، وکلاء ،تاجروں،صحافیوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی ۔