• news

 وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج سے غربت میں کمی آئے گی :کلیم اللہ خان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج سے غربت میں کمی آئے گی ، غریب عوام سے ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دو کروڑ خاندانوں کیلئے 120ارب کی خطیر رقم کے تاریخی پیکج کا اعلان احسن اقدام ہے اس سے 13کروڑ پاکستانیوں کو برائے راست فائدہ ہوگا، گھی، آٹا اور دالوں پر 30فیصد سبسڈی ملے گی جو کہ عام آدمی کی سب سے اہم ضروریات زندگی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی سے نمٹنے کیلئے ریلیف پیکیج اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی سے نمٹنے کیلئے ریلیف پیکیج اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ تاجر برادری وزیر اعظم عمران خان کے ملکی تعمیر و ترقی کے ویژن کی تکمیل میں حکومت کے شانہ بشانہ کردار ادا کررہی ہے حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن