• news

ایک ماہ کے دوران 48نامعلوم  لاشیں مردہ خانے لائی گئیں 

لاہور (نمائندہ خصوصی) شہر کے مختلف مقامات سے ایک ماہ کے دوران 48 نامعلوم افراد کی لاشیں مردہ خانوں میں لائی گئیں۔ لاشوں کی تاحال شناخت ہوسکی اور نہ ہی پوسٹمارٹم مکمل ہو سکا۔ایک خاتون کی لاش بھی شامل ہے۔ سب سے زیادہ لاوارث لاشیں میو ہسپتال مردہ خانہ میں موجود ہیں۔میو ہسپتال مردہ خانہ میں 32 لاوارث لاشیں موجود ہیں۔،گیارہ نامعلوم افراد کی لاشیں جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں موجود ہیں، جبکہ جنرل ہسپتال کے مردہ خانہ میں پانچ لاوارث لاشیں موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن