• news

فیروزوالہ: ڈکیتی و چوری کی آٹھ وارداتیں، مزاحمت پر شہری زخمی 

فیروزوالہ (نامہ نگار)  ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی 8 وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی رقم اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا ۔ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار کر ایک نوجوان زخمی کر دیا ۔کراچی موٹروے پر تریڈے والی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھی کمپنی کے کیری ڈبے کو روک کر اس میں سوار اصغرعلی اس کے دو ساتھیوں کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر بیس لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ موٹروے انٹرچینج فیض پور کے قریب واقع آبادی میں چھ رکنی ڈاکوؤں کے گروہ نے دوسگے بھائیوں ساجد نعیم اور عامر حسین کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 30 لاکھ روپے مالیت کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔جی ٹی روڈراو کے  کے قریب ڈاکوؤں نے دو میڈیکل سٹوروں میں داخل ہوکر لوٹ مار کی ۔ڈاکو تین لاکھ روپے کی رقم اور  4 موبائل چھین کر لے گئے ۔لاہور روڈ کی آبادی ڈیرہ پٹھان والا میں 4 مسلح ڈاکو وں نے شبرات خان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو ہراساں کر کے وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر شبرات خان کی بندوق بھی چھین کر فرار ہوگئے ۔

ای پیپر-دی نیشن