• news

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کا اختیار ہے انتظامیہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی اختیار نہیں۔ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے اور پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔ 

ای پیپر-دی نیشن