• news

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا‘ پاکستانی صارفین کے مستفید ہونیکا امکان کم


اسلام آباد (عترت جعفری) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کا رحجان سامنے آرہا ہے تاہم اس کا فائدہ پاکستان کے صارفین تک  جانے کا امکان معدوم  ہے کیونکہ حکومت نے پی ڈی ایل کی شرح بڑھانے  کے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخ میں مزید اضافہ کرنے کا  عندیہ ظاہر کر دیا ہے،آئی ایم ایف کی جانب سے پی ڈی ایل کی بجٹ میں مختص رقم کو وصول کرنے کا دباؤ شدید ہو چکا ہے ، جس کے تحت گزشتہ روز بجلی کے کمرشل اور گھریلو صارفین دونوں کے لئے نرخ بڑھا دیئے گئے تھے جبکہ ایک اور نظر ثانی موجود کی جائے گی مشیر خزانہ نے اپنی حالیہ گفتگو میں اس کی تصدیق کی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے چار روپے95 پیسے نرخ بڑھانے کا کہا تھا تاہم ابھی ہم نے بجلی کا  نرخ ایک روپیہ38 پیسے بڑھائی ہے تاہم اس کو مزید بڑھانا پڑے گا کیونکہ آئی ایم ایف سرکلر ڈیٹ کم کرنے کیلئے کہہ رہا ہے، اگرچہ ہم اتنا اضافہ تو نہیں کریں گے مگر کچھ اور اضافہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف  کا مطالبہ ہے کہ600  ارب روپے وصول ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن