30 فیصد حکومتی سبسڈی 13 کروڑ عوام کیلئے بڑا سہارا ہے: شہباز گل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے مشیر سیا سی امور شہباز گل نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے۔ وزیر اعظم کو غریب عوام کا احساس ہے۔ عمران خان ملک کے غریب عوام کے سا تھ کھڑے ہیں۔ حکومت کی طرف سے30فیصد سبسڈی 13کروڑ عوام کے لیے بڑا سہارا ہے۔ ٹوٹی سڑکوں سے گزارا ہو سکتا ہے مگر تعلیم کے بغیر ہم اندھے ہیں۔ وہ ہفتہ کو جالندھر آرائیاں میں گرلز ڈگری کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔