افسر کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا الیکشن کمیشن کا ڈسکہ ضمنی انتخاب میں کردار متنازعہ تھا: فردوس عاشق اعوان
لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کی تحقیقاتی رپورٹ پر اپنے رد عمل میںکہا ہے کہ افسر کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں کردار متنازعہ تھا۔ الیکشن کمیشن عملے کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدوار اسجد ملہی اور قیادت نے آواز بھی اٹھائی تھی۔ رپورٹ میں مجھ سے متعلق کچھ بھی واضح نہیں کیا گیا۔ صرف اتنا کہا گیا میں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے دفتر میں اجلاس کیا۔