ای وی ایم،نیب ترامیمی بل کی مخالفت: تمام اپوزیشن جماعتیں متحد
اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبر نگار) الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)اور قومی احتساب بیورو(نیب)ترامیمی بل کی مخالفت میں تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)جماعت اسلامی اورپیپلزپارٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)اور قومی احتساب بیورو(نیب)ترامیمی بل کی پارلیمنٹ اجلاس میں نہ صرف مخالفت کرینگی بلکے احتجاج بھی کیا جائیگاتاہم جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی پارٹی پلیٹ فارم سے ہی اپنی اپنی احتجاجی تحریک جا ری رکھے گی مسلم لیگ (ن )کے انتہائی معتبرژرائع نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے ٹیلی فونک رابطوں کے بعد جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونیوالے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور قومی احتساب بیورو(نیب) ترامیمی بل کی مخالفت پر اتفاق کیا ہے حکومت کی جانب سے قانون سازی پراپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میںنہ لئے جانے پر شدید ردعمل کے اظہار کابھی فیصلہ کیا گیاہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )اتحاد میں شامل تمام جماعتیں جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلزپارٹی مذکورہ بلوں کیخلاف نہ صرف احتجاج کریگی بلکے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسکے خلاف ووٹ دیں گیں دوسری جانب ہفتے کے روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ہنگامی اجلاس میں شریک تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین نے دسمبر میں حکومتی پالیسیوں بالخصوص مہنگائی معاشی بدحالی کیخلاف اسلام آباد کیطرف لانگ مارچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اس لانگ مارچ میں پی ڈی ایم اتحاد کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی شرکت کرنا چاہیں تو انہیں بھی خوش آمدید کیا جائیگا ۔