امریکی کانگریس نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکج کی منظوری دیدی
واشنگٹن(این این آئی )امریکی کانگریس نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکج کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بارہ سو ارب ڈالر مالیت کے انفراسٹرکچر پیکج کا منصوبہ جوبائیڈن حکومت نے تیار کیا تھا جس کا مقصد امریکا میں ٹرانسپورٹ اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کے نظام کو جدید بنانا ہے۔امریکی سینیٹ نے 2 ماہ قبل انفراسٹرکچر پیکج کی منظوری دی تھی جس کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی پیکج کو کثرت رائے سے منظور کر لیا، امریکی صدر جوبائیڈن نے بل کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا۔