• news

 قومی اسمبلی اور سینٹ ممبران پر مشتمل  قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج 

 اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی اسمبلی اور سینٹ ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت دن 11بجے قومی اسمبلی ہال میں ہو گا۔اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امور پر بریفنگ دی جائے گی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف، پاکستان تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی کو،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سے بلاول بھٹو زرداری، ایم ایم اے سے مولانا اسعد محمود، پاکستان مسلم لیگ سے چوہدری طارق بشیر چیمہ کو ، بلوچستان نیشنل پارٹی سے محمد اختر مینگل، ایم کیو ایم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے خالد حسین مگسی ،جی ڈی اے سے غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید احمد، عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر اعظم خان شرکت کریں گے۔سینٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں مدعو کیے گئے ہیں ۔ وفاقی وزرا پرویز خٹک،ا عجاز احمد شاہ، علی امین خان گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز اور دیگر وزرا بھی شرکت کریں گے۔  وزیراعظم کے مشیر ظہیر الدین بابر عوان اور معاون خصوصی معید یوسف بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبائی وزرا اعلی، صدر آزاد وزیر اعظم اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو بھی خصوصی شرکت کریں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے تمام ممبران بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ھوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن