• news

ڈرون حملہ، عراقی وزیراعظم بچ گئے: پاکستان، امریکہ، سعودی عرب کی مذمت

 بغداد، اسلام آباد (اے پی پی+ نامہ نگار+ آئی این پی) عراقی وزیراعظم مصطفیٰ کاظمی کے گھر کو ڈرون حملہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم عراقی وزیراعظم محفوظ رہے۔ ترجمان سکیورٹی فورسز کے مطابق حملے میں ان کے محافظ زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پاکستان، امریکہ، سعودی عرب، خلیج تعاون کونسل نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ پاکستان نے عراق کے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیل کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برادر ملک عراق اور اس کے عوام کے ساتھ یک جہتی میںان کے ساتکھڑا ہے۔ زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہم ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن