• news

الیکشن کیسے چوری ہوا، ڈسکہ کے حقائق سامنے، عدلیہ نوٹس لے: فضل الرحمن

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے پیغام امن کانفرنس سے مولانا فضل الرحمن نے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آگیا ہے۔ موجودہ حکومت کیخلاف ہماری تحریک جاری ہے۔ حکمرانوں نے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔ پچھلے 20 سال قبائل کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک میں 6 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ ملک میں مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔ پہلی دفعہ ایک الیکشن کے حقائق سامنے آئے ہیں عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ وفاق اور صوبے کے تمام ادارے الیکشن کمشن کی مدد کرنے کے پابند ہیں۔ ڈسکہ میں ووٹنگ سلو رکھنے اور 25 فیصد سے زیادہ نہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ رپورٹ میں افسران کے نام ہیں انتخاب کیسے چوری کیا گیا سب بتایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن