• news

حکومت کو ڈاکٹرز کے مسائل کا احساس، ہدایات جاری کردیں:عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایڈہاک ڈاکٹروں کیلئے مسیحا بن گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ایڈہاک ڈاکٹروں کو ملازمتوں میں بڑا ریلیف مل گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اس اقدام سے 4ہزار سے زائد ایڈہاک ڈاکٹرز کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایڈہاک ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈ ہاک ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایڈہاک ڈاکٹروں کی ری اپوائنٹمنٹ اور دیگر ایشوز کو فوری حل کیا جائے گا اور ایڈہاک ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرزکے مسائل کا پورا احساس ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت آئندہ بھی ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معروف ڈھولچی ذوالفقار علی المعروف پپو سائیں کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کا لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔ وزیراعلی پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالٰی پپو سائیں مرحوم کی روح کوجوار رحمت میں جگہ دے۔

ای پیپر-دی نیشن