سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے
سوات (آئی این پی ) سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو علی الصبح سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی120کلومیٹر جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ چار اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔