• news

ہیپی کاؤ چیز پولو فار پیس کپ ٹیم باڑیز نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ہیپی کاؤ چیز پولو فار پیس کپ 2021ٹیم باڑیز نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایف جی /دین پولو کی ٹیم کو 9-5 سے شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے فتح حاصل کی۔ ٹیم باڑیز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے پانچ، بابر نسیم اور نفیس باڑی نے دو دو گول سکور کیے۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے ممتاز عباس نیازی، عباس مختار نے دو دو گول جبکہ شیخ محمد رافع نے ایک گول سکور کیا۔ فائنل میچ سے قبل سب سڈری فائنل میں ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 8-6 سے ہرا دیا۔اختتامی تقریب  میں مہمان خصوصی مسز اینڈ مسز انیس الرحمان باڑی نے انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر-دی نیشن