پاک ویسٹ انڈیز ویمینز ون ڈے سیریز ، ٹرافی کی رونمائی ، افتتاحی میچ آج
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کراچی میں آج سے کھیلی جانے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمنز ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔اس موقع پر پاکستان خواتین ٹیم کی کپتان جویریہ خان اور مہمان ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا جس کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے پہلے ون ڈے میچ کے لئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ قومی کپتان جویریہ خان نے 10 روزہ قرنطینہ میں گزارنے کے بعد ٹریننگ کی، اس دوران نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سخت سکیورٹی کے اقدامات کئے گئے تھے۔