سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونا کڑوی گولی نگلنے جیسا ہے، ہیڈ کوچ جنوبی افریقہ
لاہور( سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق وکٹ کیپر بلے باز مارک بائوچر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونا کڑوی گولی نگلنے جیسا ہے۔ جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ مارک باچر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہیں ہے کیونکہ آپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، یہ کڑوی گولی نگلنے جیسا ہے۔مارک باچر کا کہنا تھا ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی، پہلا میچ ہارنے کے باوجود ہم نے دبائو میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ ہم نے سخت محنت کی اور وائٹ بال کی ان فام ٹیم کو شکست دی۔مارک باچر کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈریسنگ روم میں اس معاملے پر بات کی تھی لیکن یہ ایک بہت ہی مشکل ہدف تھا، میں نے لڑکوں سے کہا کہ جتنا کنٹرول کر سکتے ہو کرو لیکن بدقسمتی سے ہم مخالف ٹیم کو اس ہدف پر کنٹرول نہیں کر سکے جو ہمیں مطلوب تھا۔