نیوزی لینڈ اور افغانستان کی پچ بنانے والا کیوریٹر مردہ پایا گیا
لاہور( سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے کیوریٹر نے خودکشی کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کی پچ بنانے والا کیوریٹر مبینہ طور پر مردہ پایا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق موہن سنگھ نے خودکشی کی ہے، ابوظہبی سٹیڈیم کے کیوریٹر موہن سنگھ کا تعلق بھارت سے بتایا جارہاہے۔