آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ، پاکپتن فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لے لیا
لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے شیخوپورہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت جبکہ پاکپتن میں دو گروپوں میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعات کا نوٹس لے لیا ۔جبکہ صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ فائرنگ کی آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔دریں اثناء پاکپتن میں دو گروپوں میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے آر پی اوساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی۔مزید برآں آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنی رینجز اور اضلاع میں ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کاروائیوں کی خود نگرانی کریں۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور فیصل شہزاد کو اپناپی ایس او تعینات کر دیا ہے۔