• news

تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے پر بہتر سکیورٹی انتظامات، سی سی پی او کی شاباش

لاہور(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ پرامن طور پراختتام پذیر ہونے اور بہترین سکیورٹی وٹریفک انتظامات پر پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔احمد دیو نے کہا ہے کہ لاکھوں افراد کے اجتماع اور انخلاء کو پرامن اور محفوظ بنانے پر تمام پولیس افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔تمام پولیس یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔سی ٹی او،تمام ڈویڑنل افسران، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے انتہائی ذمہ داری اور مستعدی سے فرائض سرانجام دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے ہمیشہ شہریوں کی سکیورٹی و سیفٹی کو یقینی بنایا ہے۔سکیورٹی معاملات پر تعاون کرنے پر شہریوں، میڈیا اور منتظمین کے مشکور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن