کانسٹیل کا والدہ کو کروناویکسی نیشن نہ لگوانے پر انتظامیہ سے جھگڑا
لاہور(نامہ نگار)ٹریفک کانسٹیبل کی طرف سے والدہ کی انٹری کرانے کے بعد کروناء ویکسی نیشن نہ لگوانے اور جھگڑے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جس پر سی ٹی او نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ٹریفک کانسٹیبل سعید اپنی 66 سالہ والدہ کو کرونا ویکسی نیشن کیلئے یو سی ایچ ہسپتال لایا۔جہاں والدہ کو ویکسین لگوانے کے لئے انٹری کرائی،مگر پھر ویکسین نہ لگوائی۔جس پر سنٹر انتظامیہ اور کانسٹیبل میں جھگڑا ہوا۔کانسٹیبل سعید کا کہنا تھا کہ والدہ دل کی عارضہ کی مریضہ ہیں۔سنٹر میں اچانک طبعیت خراب ہونے پر کارڈیولوجی ہسپتال لے جانے لگا۔ والدہ کو ایمرجنسی میں گاڑی میں بٹھایاتو کرونا سنٹر کے اہلکار نے گاڑی کی چابی نکال لی۔والدہ کی طبعیت بگڑنے کے باوجود بھی کورونا سنٹر میں تعینات اہلکار ویکسینیشن لگوانے کیلئے اصرار کرتا رہا۔دریں اثناء سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اورایس پی ٹریفک آصف صدیق کو انکوائری کا حکم جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔