• news

کوٹ رادھاکشن آج بھی مسلم لیگ ن کاقلعہ ہے: ناصر اقبال غوری

کوٹ رادھاکشن( نمائندہ نوائے وقت ) کوٹ رادھاکشن کی عوام نے موجودہ حکومت کے خلاف تاریخی احتجاج کرکے ثابت کردیاہے کہ کوٹ رادھاکشن آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن کاقلعہ ہے ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن سٹی کوٹ رادھاکشن کے صدر ناصر اقبال غوری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوںنے کہا ہزاروں کی تعداد میں مہنگائی ،بے روزگاری سے تنگ آئے ہوئے افرادنے نیاز ی حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کرکے یہ بھی ثابت کردیاہے موجودہ حکومت چند دنوںکی مہمان ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن