میں نے کچھ خاص نہیں کیا، دل اور ہاتھ وہی ہیں ، آصف علی
لاہور( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو دو سنسنی خیز مقابلے جتوانے والے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی نے کہاہے کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔افغانستان کیخلاف 4چھکے لگانے والے آصف علی نے اس جیت کے حوالے سے کہا کہ افغانستان سے میچ میں اٹیک کرنے کا پلان تھا، مجھے اس بات کا احساس تھا کہ گیم فنش کر سکتا ہوں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ میں نے کبھی محنت نہیں چھوڑی، کرکٹ کھیلتا رہا، ڈومیسٹک اور لیگز کھیلیں، میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اور دل بھی وہی ہے۔آصف علی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اور خوشیاں دیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے آصف علی کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ افغانستان کے خلاف آصف علی نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا، آصف علی میں پاور ہے، وہ جرات کا مظاہرہ کرنا جانتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوچ پاور نہیں لا سکتا، آصف علی بیٹنگ میں پاور لاتے ہیں، وہ عزت کرنے والے کرکٹر ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ آصف علی ڈومیسٹک کی طرح فارم میں ہیں اور پراعتماد انداز میں کھیل رہے ہیں۔ افغانستان کے خلاف سنگل نہ لینے پر غصہ آیا تھا لیکن یقین تھا کہ آصف میچ فنش کر سکتے ہیں۔