• news

قیمتیں کنٹرول کرنا صوبائی ذمہ داری‘ سازش کے تحت بحران پیدا کیا گیا: شہباز گل


لاہور،اسلام آباد  (نیوز رپورٹر + خبر نگارخصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ قتل و غارت ہو لیکن جنہیں مظاہرہ کرنا ہے شوق سے کریں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے اور اس پر سیاست کی گئی۔ سازش کے تحت بحران پیدا کر کے حکومت کے خلاف مارچ کا اعلان کیا گیا۔ عوام کو پتہ ہے کہ یہ اپنے دور میں کیا کرکے گئے ہیں۔ اپوزیشن والے کم از کم اپنی ملوں سے عوام کو ریلیف دیں اور کم قیمت پر چینی دیں۔ شوگر ملوں پر ہم نے 40  ارب روپے سیزائد کے جرمانے عائد کئے اور وہ حکم امتناعی لے آئے‘ ساری گالی گلوچ حکومت کو ہوتی ہے لیکن ان شوگر ملوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس کرتے شہباز گل نے کہا ہے دنیا کے بڑے بڑے ممالک میں گزشتہ 50  سالہ مہنگائی کے ریکارڈٹوٹ رہے ہیں‘ اس وقت خطے میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں مل رہا ہے۔ شوگر مافیا ہر دور میں بلیک میل کرتا رہا ہے۔ سندھ نے ملک دشمنی کا ثبوت دیا اور ابھی تک شوگر ملیں نہ چلائیں‘ اگر سندھ کی شوگر ملیں وقت پر چلتیں تو آج چینی کا بحران پیدا نہ ہوتا۔ 

ای پیپر-دی نیشن