ایران کی خلیج اومان کے ساحلی علاقے میں جنگی مشقیں شروع
تہران (اے پی پی) ایرانی فوج نے خلیج اومان کے ساحلی علاقے میں اپنی سالانہ جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی جنگی مشقوں کو ذوالفقار چودہ سو کا نام دیا گیا ہے۔ بری، ہوائی اور بحری دستے شریک ہیں۔ خصوصی تربیت یافتہ اور ہتھیاروں سے لیس کمانڈوز بھی جنگی مشقوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان مشقوں کا آغاز ایسے وقت کیا گیا ہے جب ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری بات چیت دوبارہ شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔