• news

مستقبل سے مایوس تاجر 39 فیصد ہو گئے‘ 54 پرسنٹ مطمئن: گیلپ سروے 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گیلپ سروے کے مطابق 54 فیصد تاجروں نے کاروباری صورتحال پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ مایوس تاجر 29 فیصد سے بڑھ کر 39 فیصد ہو گئے۔ ملکی سمت درست نہ سمجھنے والوں میں 22 فیصد اضافہ ہو گیا۔ طبی سامان سے متعلق سب سے زیادہ 68 فیصد تاجر مطمئن ہیں۔ خدمات کا شعبہ بھی 64 فیصد تک مطمئن نکلا۔ بزنس کانفیڈنس انڈیکس میں 580 شعبوں کی آراء شامل ہیں۔ 13 سے 28 اکتوبر 2021ء کے درمیان سروے کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن